عید کے موقع پر بکرے کی کلیجی بنانے کا ایسا طریقہ کی آپ انگلیاں چاٹتے رہ جائیں گے، مہمانوں کی تواضع بھی کریں اور خود بھی مزے کریں

لاہور(پی این آئی)ہم آپ کو بتا رہے ہیں مزیدار کلیجی تیار کرنے کا طریقہ جسے کھانے والے اپنی انگلیاں چاٹتے رہ جائیں گے۔
اجزا
ایک کلو کلیجی (بوٹیاں)
تیل (سرسوں، پکوان یا جو استعمال کرتے ہیں)

انار کا رس تین کھانے کے چمچ
لیموں کا رس ایک کپ
سرکہ ایک کپ
سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
شہد ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹر حسب ذائقہ
لہسن (باریک کٹا ہوا) یک کھانے کا چمچہ
ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
ہری پیاز گارنشنگ کے لیے
ہر مرچ دو عدد (درمیاں سے کٹ لگا لیں)
ناریل حسب ضرورت (کدو کش کرلیں)
ترکیب
ایک بھگونے میں تیل گرم کر کے اس میں لہسن اور ادرک کا پیسٹ ڈالیں اور پھر اُسے اُس وقت تک پکائیں جب دنوں چیزوں کا رنگ سنہری نہ ہوجائے۔
پھر پتیلے میں ٹماٹر اور کلیجی ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے چولہے پر رکھیں اور اوپر ڈھکن ڈھک دیں، بعد ازاں شہد، انار کا رس، نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر، سرکہ اور لیموں کا رس شامل کر کے اسے ہلکی آنچ پر اچھی طرح سے پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔
دس سے پندرہ منٹ پکنے کے بعد اس میں کدو کش کیا ہوا ناریل اور ہری مرچیں ڈال کر تھوڑی دیر دم پر رکھ دیں۔
آپ کی کلیجی تیار ہے اب اسے ایک پلیٹ میں نکال کر اپور سے ہری پیاز چھڑکیں اور چاہیں تو ذائقے کے لیے لیموں کا مزید رس بھی شامل کرلیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close