گھوٹکی میں پولیس نے عدالتی حکم پر 8 ماہ کے بعد مرغا سپرداری پر مالک کے حوالے کر دیا

گھوٹکی (پی این آئی)گھوٹکی میں پولیس نے عدالتی حکم پر 8 ماہ کے بعد مرغا سپرداری پر مالک کے حوالے کر دیا۔پولیس نے 8ماہ بعد مرغے کو قید سے رہا کردیا۔پولیس کے مطابق مرغے لڑانے پر ظفر میرانی کو مرغے سمیت گرفتار کیا تھا اور مرغے کا مالک ضمانت پر رہا ہوگیا تھا لیکن مرغا پولیس کی تحویل میں تھا۔

مرغے کی سپردگی کیلئے اس کے مالک ظفر میرانی نے عدالت میں درخواست دی تھی جس پر عدالت کے حکم پر پولیس نے مرغے کو مالک کے سپرد کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close