اسلام آباد کے چڑیا گھر مرغزار کی شیرنی لاہور منتقلی کے دوران جان کی بازی ہار گئی، وجہ کیا بنی؟ ڈاکٹر نے عجیب دلیل دے دی

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد کے چڑیا گھر مرغزار کی شیرنی لاہور منتقلی کے دوران جان کی بازی ہار گئی، وجہ کیا بنی؟ ڈاکٹر نے عجیب دلیل دے دی۔اسلام آباد کی مرغزار چڑیا گھر کی شیرنی لاہور منتقلی کے دوران ہلاک ہوگئی۔چیئرمین وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ ڈاکٹر انیس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر

جانوروں کی منتقلی کی جا رہی تھی۔ڈاکٹر انیس نے کہا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق شیرنی سفر کے اسٹریس کے باعث ہلاک ہوئی۔چیئرمین وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ شیرنی کبھی پنجرے سے نہیں نکلی تھی۔انہوں نے کہا کہ شیرنی کا پوسٹ مارٹم جاری ہے، تفصیلات 2 روز میں معلوم ہوں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close