تازہ ترین

کراچی میں رانگ سائیڈ پر سائیکل چلانے والے کا پولیس اہلکار نے چالان کر دیا، کتنے جرمانے کی پرچی پکڑا دی؟ جانیئے اس رپورٹ میں

کراچی (پی این آئی)کراچی میں رانگ سائیڈ پر سائیکل چلانے والے کا پولیس اہلکار نے چالان کر دیا، کتنے جرمانے کی پرچی پکڑا دی؟ جانیئے اس رپورٹ میں۔ شہر قائد میں ٹریفک پولیس اہلکار نے سائیکل سوار کا چالان کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں ٹریفک پولیس اہلکار نے رانگ وے آنے

پرغریب سائیکل سوار محمد اقبال عابد ولد محمد بخش نامی شہری کا 520 روپے کا چالان کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک اہلکار کی جانب سے سائیکل سوار کو رسید تھمائی گئی ہے جس پر 520 روپے کا چالان نمایاں طور پر دکھائی دے رہا ہے۔سائیکل سوار ٹریفک اہلکار سے معافی مانگ کر اپنی غلطی بھی تسلیم کررہا ہے لیکن اہلکار نے اس کا شناختی کارڈ اپنے پاس رکھ لیتا ہے اور کہتا ہے کہ غلطی کیسے ہوگئی یہ لو چالان اور اب غلطی نہ کرنا۔سائیکل سوار کا کہنا تھا کہ میرے پاس تو آٹا خریدنے کے پیسے نہیں ہیں، چالان کہاں سے بھروں گا۔آئی جی سندھ نے کلفٹن میں رانگ وے آنے والے سائیکل سوار کے چالان کی ویڈیو وائرل ہونے پر نوٹس لے لیا اور ڈی آئی جی ٹریفک کو انکوائری کی ہدایت کردی، آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کرونا کے باعث پیدا معاشی پریشانیوں کو ذہن میں رکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں