مغربی بنگال (پی این آئی)کورونا کا مریض ساری رات ایک بیڈ پر مردے کے ساتھ لیٹا رہا، بے یارومددگار لاش کو کوئی لینے کو تیار نہ تھا، مریض نے کیا کیا؟ جانیئے۔بھارت میں کورونا کا مریض ساری رات مردے کے ساتھ لیٹا رہا، مریض کی حالت غیر ہوگئی اور اس نے چلا چلا کر اسے وہاں سے نکالنے کی اپیل کی۔
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے نارتھ چوبیس پرگنہ کے ایک55سالہ شخص میں کورونا کے علامات سامنے آنے کے بعد مریض کو ندیا ضلع کے کالج آف میڈیسن اینڈ جواہر لال نہرو میموریل اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔جہاں مریض کو احساس ہوا کے اس کے ساتھ والے بیڈ پر ایک ایسا مریض ہے جو بالکل ساکت پڑا ہے اور اس کا علاج بھی نہیں کیا جارہا۔مریض نے بتایا کہ دوسرے دن اس کو احساس ہوا کہ اس کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل ہونے سے ایک رات قبل ساتھ والے بیڈ کے مریض کی موت واقع ہوچکی تھی اور وہ لاش بے یارو مددگار پڑی تھی اور اس نے ایک رات لاش کے ساتھ گزاری۔مریض کے مطابق اس کی کورونا رپورٹ نہیں آئی تھی، کورونا کی علامات ظاہر ہونے اور کھانسی نزلہ و زکام ہونے پر اسے کورونا کے شبہ میں آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا لیکن یہ وارڈ آئیسولیشن وارڈ نہیں تھا بلکہ کورونا کے مریض کیلئے مخصوص تھا۔مریض کے مطابق اسے جو بستر دیا گیا، وہ بستر دو دن قبل ایک کورونا مریض کے استعمال میں آیا تھا، ساتھ ہی لاش کے ساتھ رات گزارنے والے اس مریض کی حالت غیر ہوگئی اور اس نے چلا چلا کر اسے وہاں سے نکالنے کی اپیل کی، اس مریض نے ایک ویڈیو بھی بنایا ہے۔اس حوالے سے اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ابھیجیت مکھرجی نے مریض کے الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے، جس کی وجہ سے لاشوں کو مردہ خانہ میں بھیجنے میں تاخیر ہورہی ہے اس لئے ممکن ہے کہ مریض کے الزامات صحیح ہوں اور ساری رات لاش اس بیڈ پر پڑی رہی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں