پاکستان کی 22 کروڑ کی آبادی میں موبائل صارفین کی تعداد کتنے کروڑ ہو گئی؟ براڈ بینڈ استعمال کرنے والے کتنے کروڑ ہو گئے؟ دلچسپ اعداد و شمار آگئے

کراچی(پی این آئی)پاکستان کی 22 کروڑ کی آبادی میں موبائل صارفین کی تعداد کتنے کروڑ ہو گئی؟ براڈ بینڈ استعمال کرنے والے کتنے کروڑ ہو گئے؟ دلچسپ اعداد و شمار آگئے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی

تعداد 16کروڑ 72لاکھ 70ہزار سے زائد ہے جبکہ براڈ بینڈ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 8کروڑ 11لاکھ 40ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مئی 2020کے دوران موبائل صارفین کی تعداد 16کروڑ 63لاکھ 60ہزار تھی جو جون 2020میں بڑھ کر 16کروڑ 72لاکھ 70ہزارسے زائد ہوگئی۔ تاہم 3Gاور 4Gاستعمال کرنے والے صارفین کی تعداد مئی 2020میں 8کروڑ 11لاکھ 40ہزار تھی جس میں جون 2020میں 12لاکھ 60ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پی ٹی اے اعدادو شمار کے مطابق صارفین کی اکثریت 3Gسے 4G LTEپر منتقل ہورہی ہے جس میںجیز 2کروڑ98لاکھ صارفین کے ساتھ سرفہرست ہے جس میں ماہ جون 2020میں 5لاکھ 73ہزار 641نئے صارفین کا ضاف ہوا، جبکہ زونگ 2کروڑ40لاکھ 4ہزار صارفین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جس میںگزشتہ ماہ 2لاکھ 49ہزار 227نئے صارفین شامل ہوئے۔ ٹیلی نار پاکستان اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جس کے صارفین کی تعداد 1کروڑ78لاکھ 60ہزار ہے جبکہ گزشتہ ماہ 41ہزار983نئے صارفین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close