برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کی پوتی شہزادی بیٹریس نے اپنی شادی میں دادی سے ان کا 56سال پرانا تاج ادھار مانگ کر پہنا، ایسا کیوں ہوا؟ تفصیل جانیئے اس رپورٹ میں

برطانیہ(پی این آئی)برطانوی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی شہزادی بیٹریس نے اپنی شادی کے آخری لمحات میں اپنی دادی سے ان کا تقریباً 56 سال پرانا تاج ادھار مانگ کر پہنا تھا۔ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی پوتی شہزادی بیٹرس اینڈریو اور بزنس ٹائیکون ماپیلی موزی نے 17 جولائی کو اچانک شادی کرلی۔ اچانک

ہوئی شادی میں شہزادی بیٹریس نے وہی تاج پہنا جو ملکہ نے اپنی شادی پرپہنا تھا۔شہزادی بیٹریس کی شادی 29 مئی کو ہونا تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے یہ تاخیر کا شکار ہوگئی۔31سالہ شہزادی بیٹریس ملکہ برطانیہ کے چھوٹے بیٹے اینڈریو اور ان سابق اہلیہ سارہ فرگوسن کی بڑی بیٹی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close