سول ہسپتال حیدرآباد کے ڈرائیور کے بینک اکاؤنٹ میںنصف کروڑ روپے کس نے ڈال دیئے؟ ڈرائیور پریشان ہو گیا لیکن بینک نے کیا کارروائی کر دی؟ جانیئے

حیدرآباد ( پی این آئی) سول اسپتال حیدرآبادکے ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں اچانک 49 لاکھ روپے سے زائدرقم آگئی، ڈرائیور کی شکایت پر بینک نے اکاؤنٹ سیز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لمس ( سول اسپتال ) کا ڈرائیور محمدسومار نیشنل بینک مارکیٹ برانچ کے اکاؤنٹ میں بدھ کو رقم نکالنے گیا تو اس کے اکاؤنٹ میں 49لاکھ

41 ہزار 219روپے کی رقم دیکھ کر حیران اورپریشان ہوگیا۔ محمدسومار کا کہناتھا کہ اس کا بینک میں تنخواہ کااکاؤنٹ ہے جس میں صرف اس کی تنخواہ منتقل ہوتی ہے۔ اتنی بڑی رقم کہاں سے آگئی ‘بینک انتظامیہ نے ڈرائیور محمدسومار کی شکایت پر اس کا اکاؤنٹ سیز کردیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close