جہلم کے دو ڈرائیوروں کی پانی میں ڈوبے پل سے ٹریکٹر ٹرالی گزارنے کی شرط لگ گئی، ٹریکٹر ٹرالی کا کیا بنا؟ ڈرائیور کے ساتھ کیا ہوا؟ تفصیل جانیئے

جہلم (پی این آئی)جہلم کے دو ڈرائیوروں کی پانی میں ڈوبے پل سے ٹریکٹر ٹرالی گزارنے کی شرط لگ گئی، ٹریکٹر ٹرالی کا کیا بنا؟ ڈرائیور کے ساتھ کیا ہوا؟ پنجاب کے شہر جہلم میں 2 ڈرائیوروں کی شرط سے لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا، برساتی نالے سے گزرنے کی شرط ضرورت سے زیادہ خود اعتماد ڈرائیور کو

لے ڈوبی۔جہلم کے نواحی علاقے لنگر پور میں ٹریکٹر ٹرالی برساتی نالے میں اس وقت بہہ گئی جب 2 ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیوروں نے شرط لگا کر زیرِ آب پل کراس کرنے کی کوشش کی۔ڈرائیور کی بیوقوفی سے لاکھوں روپے کی ٹریکٹر ٹرالی برساتی پانی میں بہہ گئی، بارش سے برساتی نالے پر پل زیرِ اب آ گیا تھا۔ٹریکٹر ٹرالی تو برساتی پانی میں بہہ گئی تاہم ڈرائیور نالے میں لگے درخت کی وجہ سے زندگی بچانے میں کامیاب ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close