لیموں کے رس کو برتن مانجھنے والی شے سے اچھی طرح رگڑنے سے کیا نتائج سامنے آتے ہیں؟ حیرت انگیز رپورٹ

سڈنی(پی این آئی)لیموں کے رس کو برتن مانجھنے والی شے سے اچھی طرح رگڑنے سے کیا نتائج سامنے آتے ہیں؟ حیرت انگیز رپورٹ۔ آسٹریلوی خاتون نے صرف ایک لیموں کی مدد سے مائیکروویو اوون کو چمکا کر دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا، انہوں نے اوون کی صفائی کا طریقہ بھی بتایا ہے۔غیرملکی خبررساں

ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے لاکھوں صارفین پر مشتمل فیس بک گروپ میں اوون کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ اس نے لیموں کے ذریعے کس طرح اوون کی صفائی کی۔خاتون نے بتایا کہ اس نے پہلی اوون کے اوپر لیموں کا رس نچوڑا اس کے بعد گرد آلود جگہ پر اچھی طرح مَل دیا اور پھر اوون کو 25 منٹ کے لیے چھوڑ دیا، بعد ازاں پانی سے دھونے سے وہ بالکل چمک دار ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ لیموں کے رس کو برتن مانجھنے والی شے سے اچھی طرح رگڑنے سے بہترین نتائج سامنے آتے ہیں۔ فیس بک گروپ میں موجود دیگر خواتین نے اس اقدام پر حیرت کا اظہار کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close