وہ سال جب دنیا کی آبادی اپنی انتہا تک پہنچنے کے بعد کم ہونا شروع ہو جائے گی؟ آبادی کم کیوں ہو گی؟ جانیئے اس رپورٹ میں

اسلام آباد(پی این آئی)وہ سال جب دنیا کی آبادی اپنی انتہا تک پہنچنے کے بعد کم ہونا شروع ہو جائے گی؟ آبادی کم کیوں ہو گی؟ جانیئے اس رپورٹ میں۔سال 2064 میں دنیا کی آبادی انتہائی اضافے پر پہنچ جائے گی اور 9 ارب 70 کروڑ تک پہنچنے کے بعد کم ہونا شروع ہوجائے گی۔ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ

سال 2100 میں پاکستان کا شمار دنیا کی زیادہ آبادی والے ممالک میں ہوگا۔یونیورسٹی آف واشنگٹن کے تحت ہونے والی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زیادہ تعلیم اور بہتر مانع حمل طریقوں کی وجہ سے شرح پیدائش میں کمی آئیگی اور عالمی آبادی 44 سالوں بعد کم ہونا شروع ہوجائے گی۔تحقیق کے مطابق سال 2064 میں دنیا کی آبادی 9 ارب 70 کروڑ تک پہنچنے کے بعد سال 2100 میں کم ہو کر 8 ارب 80 کروڑ رہ جائے گی.اس تحقیق کے مطابق بھارت، نائیجیریا، چین، امریکا اور پاکستان 22ویں صدی کے آغاز میں دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں