ٹیکسلا(پی این آئی)ٹیکسلا کی عاصمہ نے آکاش بن کر نیہا سے شادی کیوں کی؟ مکمل کہانی کھل کر سامنے آ گئی، آکاش نے پردہ اٹھا دیا۔راولپنڈی میں لڑکی سے لڑکا بن کر شادی کرنے والے آکاش علی کا موقف سامنے آگیا۔ٹیکسلا کی عاصمہ بی بی نے علی آکاش بن کر دوسری لڑکی سے شادی کرلی، علی آکاش کا کہنا ہے وہ
اور اسکی بیوی خوش ہیں جبکہ ان پر جھوٹا کیس لڑکی کی پھوپھو نے کیا ہے۔ٹیکسلا سے تعلق رکھنے والے علی آکاش کا کہنا ہے کہ وہ قدرتی طور پر لڑکا تھے انہوں نے اپنی جنس تبدیل نہیں کروائی بلکہ جب انہیں اپنے اندر تبدیلی محسوس ہوئی تو انہوں نے اپنا چیک اپ لاہور کے ایک اسپتال سے کروایا اور آپریشن کے ذریعے مکمل طور پر مردانہ زندگی اختیار کی اور پھر نیہا بی بی سے باقاعدہ قانونی طور پر شادی کی جس کے تمام شواہد موجود ہیں۔علی آکاش کا کہنا ہے کہ نیہا بی بی کی پھوپھو بھی مجھ سے شادی کی خواہاں تھی ہماری شادی کرنے پر وہ طیش میں آگئی اور اس نے ہم دونوں پرجھوٹا مقدمہ کروایا دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں