سگریٹ نہ دینے پر نوجوان نے دکاندار پر مشین گن چلا دی

ریاض (پی این آئی)سگریٹ نہ دینے پر نوجوان نے دکاندار پر مشین گن چلا دی،سعودی نوجوان اسلحہ سمیت دن دہاڑے جنرل اسٹور میں گیا اور وہاں موجود پاکستانی گاہکوں کی موجودگی میں دُکاندار سے سگریٹ کی ڈبی مانگتا رہا، دُکاندار کے انکار پر اس نے مشین گن تان کر فائرنگ کر دی۔تفصیلات کے مطابق ایک سعودی

نوجوان نے محض سگریٹ نہ دینے پر مشتعل ہوکر دُکاندار پر فائرنگ کر دی، سوشل میڈا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ مجمع کے علاقے میں پیش آیا جب ایک نوجوان جنرل سٹورمیں داخل ہوا، جس نے ہاتھ میں مشین گن پکڑ رکھی تھی۔ اس موقع پر دُکان میں دو تین پاکستانی گاہک بھی موجود تھے۔نوجوان نے دُکاندار سے کافی دیر تک سگریٹ کا تقاضا کیا جب دُکاندار نے اس کی بات پر کوئی توجہ نہ دی تو اس نے اچانک ہاتھ میں پکڑی مشین گن سے فائر کیا۔ دُکاندار خوفزدہ ہو کر پیچھے کو ہٹ گیا، جبکہ دُکان میں موجود دیگر پاکستانی گاہک بھی اچانک کئی فٹ پیچھے کو ہٹ گئے۔دُکاندار نے خوفزدہ ہو کر نوجوان کو سگریٹ کی ایک ڈبی تھما دی جس کے بعد وہ رقم ادا کیے بغیر ہی وہاں سے چلا گیا۔ ریاض پولیس کے ترجمان کرنل شاکر التویجری نے بتایا ہے کہ فائرنگ کرنے والے سعودی نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں