یورپی ملک کے ماہرین نے کورونا کی موجودگی میں گلے ملنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا، آپ بھی اپنے چاہنے والوں سے گلے ملیں، جانیئے کیسے؟

برسلز(پی این آئی)یورپی ملک کے ماہرین نے کورونا کی موجودگی میں گلے ملنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا، آپ بھی اپنے چاہنے والوں سے گلے ملیں، جانیئے کیسے؟عالمگیر وبا کورونا وائرس سے پوری دنیا ہی متاثر ہے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ڈاکٹرز کی جانب سے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے، گلے ملنے اور

سماجی دوری اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا بھر میں قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں تو وہیں گھروں میں موجود لوگ ڈپریشن کا بھی شکار ہوگئے ہیں کیونکہ وہ باہر جا سکتے ہیں اور نہ ہی اپنے کسی رشتے دار سے مل سکتے ہیں۔ایسے میں بیلجیئن کے ایک ریٹائرمنٹ ہوم نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنے پیاروں سے گلے ملنے کا حل نکال لیا ہے۔بیلجیئن کے اس ریٹائرمنٹ ہوم نے کورونا وائرس کے دوران اپنے پیاروں سے گلے ملنے کے لیے ‘ہگ کرٹین’ لگایا ہے جو کہ ایک پلاسٹک کا پردہ ہے۔اس بڑے سے پلاسٹک کے پردے کو پھولوں سے سجایا گیا ہے جس میں دو عدد پوکٹس ہیں جس میں ملنے آنے والے لوگ اپنے ہاتھ ڈال سکتے ہیں اور گلے ملتے دوران درمیان میں پلاسٹک کے پردے کی وجہ سے وائرس کا خطرہ نہیں ہوتا۔اس پلاسٹک کے پردے کو ہر صارف کے ملنے کے بعد جراثیم کش سے اچھی طرح صاف کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close