ہوا بھر کر چلنے والا 5 کلو وزنی موٹر سائیکل ایک سواری کو دفتر پہنچائے گا، خریدنے کی تیاری کریں

ٹوکیو: (پی این آئی)ہوا بھر کر چلنے والا 5 کلو وزنی موٹر سائیکل ایک سواری کو دفتر پہنچائے گا، خریدنے کی تیاری کریں، موجودہ ترقی یافتہ دور میں جدید چیزوں پر بہت تیزی سے کام ہورہا ہے اب جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہوا بھر کر چلنے والی موٹر سائیکل تیار کی گئی ہے جس کیلئے ایئرپمپ درکار ہوتا ہے۔ میڈیا

رپورٹ کے مطابق اس موٹرسائیکل کا نام ’’پورٹیبل اینڈ ایفلیٹیبل موبائلٹی ‘‘ رکھا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے تجارتی ڈیزائن کو مزید بہتر بنایا جائے گا، فی الحال ایئرکمپریسر الگ سے دیا جارہا ہے جسے بعد میں بائیک کا حصہ بنادیا جائے گا۔ساڑھے 5 کلووزنی موٹرسائیکل کا بیرونی ڈھانچہ مضبوط پلاسٹک سے بنا ہے جو ہوا بھرنے سے پھیل کر موٹرسائیکل کی شکل اختیار کرلیتا ہے اوریہ صرف ایک سوار کیلئے ہے۔اس موٹرسائیکل کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اگر آپ دور دراز کا سفر کر رہے ہیں تو وہاں جا کر آپ کو سواری کیلئے پریشان نہیں ہونا پڑے گا، صرف ساڑھے 5 فٹ وزنی موٹرسائکل کو ساتھ لے جائیں اور ہوا بھر کر جتنی مرضی دور چلے جائیں تاہم اس پر ایک وقت میں صرف ایک سواری کی پابندی ہے اس لئے جتنے افراد ہوں سب کیلئے علیحدہ موٹرسائیکل کی ضرورت ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close