چین میں مرغی کے انڈوں کے سائز کے اولے پڑے، گاڑیوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے

باؤڈنگ(پی این آئی)چین میں مرغی کے انڈوں کے سائز کے اولے پڑے، گاڑیوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے، چین کے شہر باؤڈنگ میں انڈوں کے سائز کے برف کے اولوں نے لوگوں کو حیران کردیا۔موسم کی خرابی نہ صرف جانی و مالی نقصان کا سبب بن جاتی ہے بلکہ کئی لوگ موسم کی خطرناک صورتحال سے

خوفزدہ بھی ہوجاتے ہیں۔چین میں ایسے ہی مناظر اُس وقت دیکھے گئے جب آسمان سے برستے سینکڑوں انڈوں کے سائزکے برف کے اولوں نے لوگوں کو حیران ہی نہیں خوفزدہ بھی کردیا۔چین کے صوبے Hebei کے شہر باؤڈنگ میں اچانک موسم نے کروٹ لی اور بارش کے ساتھ تیز ژالہ باری ہونے لگی اور لوگ آسمان سے گرتی انڈوں کے سائز کی برف دیکھ کر دنگ رہ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برف کے اولوں کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close