ٹینیسی(پی این آئی)دنیا کے سب سے بوڑھے کتے کی سالگرہ کس ملک میں منائی گئی، عمر کتنی ہو گئی؟، امریکا کی جنوبی ریاست میں دنیا کے سب سے بوڑھے کتے کی 20ویں سالگرہ منائی گئی۔امریکی ریاست ٹینیسی کے ایک فلاحی مرکز میں موجود کتے کو دنیا کا بوڑھا ترین کتا ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔بیسویں
سالگرہ منانے والے مادہ کتے کا نام ’اوگی‘ ہے جو مالک کو چھ سال قبل زخمی حالت میں ملا اور پھر امریکی جوڑا اُسے اپنے ساتھ گھر لے آیا۔امریکی خاتون کے مطابق انہیں زیادہ عمر کے کتے پالنے کا شوق نہیں مگر اوگی سے اُن کو بہت زیادہ محبت ہوگئی ہے۔خاتون نے بتایا کہ اوگی کو چودہ برس کی عمر میں سڑک کنارے ہمیں ملی، یہ چل نہیں سکتی تھی مگر 6 سال میں یہ اتنی تندرست ہوگئی کہ اب اپنے پیروں پر چلتی پھرتی اور بھاگتی دوڑتی بھی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک دنیا کے کسی کتے نے اپنی بیسویں سالگرہ نہیں دیکھی مگر اوگی نے یہ سنگ میل عبور کر کے ریکارڈ بنایا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں