زندگی میں سکون نصیب نہ ہوا ریٹائرمنٹ سے صرف 4 دن پہلے نرس کورونا کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئی

تلنگانہ(پی این آئی)بھارت میں ایک نرس عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو کر اپنی ریٹائرمنٹ سے 4 روز قبل ہی چل بسی۔بھارتی ویب سائٹ ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ میں سرکاری اسپتال کی ہیڈ نرس کورونا وائرس کا شکار ہونے کے نتیجے میں شدید بیمار تھی اور گزشتہ دو دنوں سے وینٹیلیٹر پر

تھی، طبیعت زیادہ بگڑنے کے سبب ہیڈ نرس دم توڑ گئی ۔سرکاری اسپتال کےڈاکٹر پرابھاکر ریڈی کے مطابق کورونا سے انتقال کر جانے والی سرکاری اسپتال کی ہیڈ نرس ذیابطیس کا بھی شکار تھی ، ہیڈ نرس کے ریٹائرڈ ہونے میں صرف 4 دن باقی تھے۔دوسری جانب تلنگانہ ریاست کے گورنر ڈاکٹر تاملیسائی سونڈراراجن کی جانب سے نرس ک موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ تلنگانہ ریاست میں کورونا سے انتقال کرنے والی پہلی نرس ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہیڈ نرس میڈیکل چھٹیوں پر تھیں، اس وبا کے دوران طبی عملے کی کمی کے سبب وہ ڈیوٹی پر واپس آ گئی تھی اور اُس کی ڈیوٹی کورونا وارڈ میں لگائی گئی تھی، ہیڈ نرس میں تیز بخار کی شکایت سامنے آئی اور کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروانے پر نتیجہ مثبت آیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close