رنگ گورا کرنے والی کریم “فیئر اینڈ لولی” کا نام تبدیل کرنے کا اعلان، نیا نام کیا اور کیوں رکھا جائے گا؟ حیران کن وجہ بتا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)رنگ گورا کرنے والی کریم “فیئر اینڈ لولی” کا نام تبدیل کرنے کا اعلان، نیا نام کیا اور کیوں رکھا جائے گا؟ حیران کن وجہ بتا دی گئی۔مشہور مصنوعات بنانے والی کمپنی ’یونی لیور‘ نے پاکستان اور بھارت سمیت ایشیا میں رنگ گورا کرنے والی خواتین کی مقبول کریم ’فیئر اینڈ لولی‘ سے لفظ ’فیئر‘ حذف

کرنے کا اعلان کردیا۔مذکورہ الفاظ کی جگہ متبادل لفظ استعمال کیے جانے کا فیصلہ نسل پرستی کے خلاف جاری عالمی تحریک ’بلیک لائیوز میٹرز‘ کے تناظر میں جمعرات کو کیا گیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق یونی لیور کے بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر ڈویژن کے صدر سنی جین کا کہنا ہے کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ صاف و شفاف، گورا یا گوری رنگت اور چمک دار جلد جیسے الفاظ خوبصورتی کا اظہار ہیں لیکن یہ درست نہیں ہیں۔ البتہ ہم اسے جلد کی دیکھ بھال یا جلد کی نگہداشت سے تعبیر کر سکتے ہیں۔‘کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اپنے صارفین کو آگاہ کیا کہ جلد ہی کمپنی ’فیئر‘ ’وائٹ‘ اور’لائٹ‘ جیسے لفظوں کا استعمال بند کردے گی۔کمپنی کے مطابق مذکورہ الفاظ کی جگہ متبادل لفظ استعمال کیے جائیں گے جو رنگت کے لیے قابل قبول بھی ہوں اور ان سے نسلی تعصب بھی نہ جھلکتا ہو۔یونی لیور کی جانب سے لفظ ’فیئر‘ کو حذف کرنے کے فیصلے کا صارفین نے سوشل میڈیا پر خیر مقدم کیا ہے اور ’فیئر اینڈ لولی‘ کے برانڈ نیم میں تبدیلی کے فیصلے کو غیر معمولی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close