گھر میں پنکھا نہیں ہے، گرمی برداشت نہیں ہوتی، نابینا شخص مسئلہ کر لے ڈی پی او خانیوال کی کھلی کچہری میں پہنچ گیا، پھر کیا ہوا؟

خانیوال(پی این آئی)گھر میں پنکھا نہیں ہے، گرمی برداشت نہیں ہوتی، نابینا شخص مسئلہ کر لے ڈی پی او خانیوال کی کھلی کچہری میں پہنچ گیا، پھر کیا ہوا؟پنجاب کے شہر خانیوال میں ایک نابینا شخص ڈی پی او کے پاس انوکھی شکایت لے کر پہنچ گیا۔ خانیوال میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر علی وسیم کھلی کچہری میں شہریوں کی

شکایات سن کر ان کا بروقت ازالہ ممکن بنا رہے تھے کہ اسی دوران محمد حسین نامی نابینا شخص ان کے پاس پہنچ گیا اور اپنی انوکھی خواہش بیان کردی۔محمد حسین نے ڈی پی او علی وسیم سے گرم موسم کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر میں پنکھا نہیں ہے اور گرمی ان سے برداشت ہوتی نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پی او نے ان کی شکایت پر فوری ازالہ کرتے ہوئے نابینا شخص کو نیا پنکھنا منگوا کر دے دیا۔ڈی پی او محمد حسین کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ کھلی کچہری میں موجود شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ نابینا شخص کو پنکھا دلا کر کوئی بڑا کام نہیں کیا یہ ہمارا فرض ہے۔دوسری جانب نابینا شخص بھی پنکھا پا کر خوش ہوگیا اور ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close