کراچی کی مچھر کالونی کا 10 سالہ لڑکا گاڑیاں چلانے کا شوق گاڑی چوری کرکے پورا کرتا تھا، پکڑا گیا لیکن پھر کیا ہوا؟

کراچی(پی این آئی):کراچی کی مچھر کالونی کا 10 سالہ لڑکا گاڑیاں چلانے کا شوق گاڑی چوری کرکے پورا کرتا تھا، پکڑا گیا لیکن پھر کیا ہوا؟ درخشاں پولیس نے خیابان مجاہد سے گاڑی چوری کرنے والے 10 سالہ کم عمر لڑکے کو گرفتارکرنے کے بعد رہا کردیا، لڑکے کو گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے کا شوق تھا جو

پیٹرول ختم ہونے پر انہیں چھوڑ دیا کرتا تھا۔پولیس کے مطابق درخشاں تھانے کے علاقے سی ویو پر مدد گار 15 پولیس نے دوران چیکنگ 10 سالہ کم عمر لڑکے بلال ولد فتح محمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چوری شدہ مہران گاڑی برآمد کرلی۔درخشاں تھانے کے ایس ایچ او نصیر تنولی نے ایکسپریس کو بتایا کہ برآمد کی جانے والی گاڑی بنگلہ نمبر 50 اسٹریٹ نمبر 30 خیابان مجاہد ڈیفنس فیز 5 سے چوری ہوئی تھی، گرفتار لڑکا مچھرکالونی کا رہائشی ہے جسے گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے کا شوق ہے اور اسی شوق کو پورا کرنے کے لیے وہ وارداتیں کرتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ لڑکا اس وقت تک موٹر سائیکل یا گاڑی چلاتا ہے جب تک اس میں پیٹرول ہوتا ہے اور جب پیٹرول ختم ہو جاتا ہے لڑکا موٹر سائیکل یا گاڑی وہیں چھوڑ دیتا ہے۔ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ پولیس نے لڑکے کے والد کو تھانے طلب کیا لڑکے کا والد نشے کا عادی ہے اور والد نے بھی بتایا کہ اس کا بیٹا پہلے بھی ایسی وارداتیں کر چکا ہے۔ایس ایچ او کے مطابق لڑکے کی عم کم تھی اس لیے اس کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی گئی تاہم پولیس نے مکمل انکوائری اور لڑکے کے والد اور لڑکے کو تنبیہ کرنے کے بعد رہا کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close