فیصل آباد میں کورونا کی پابندیوں میں شادی کی تقریب، دولہا دلہن کو لے کر فرار، رشتہ دار اور میرج ہال کا مینیجر پکڑے گئے

فیصل آباد (پی این آئی)فیصل آباد میں کورونا کی پابندیوں میں شادی کی تقریب، دولہا دلہن کو لے کر فرار، رشتہ دار اور میرج ہال کا مینیجر پکڑے گئے۔پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پولیس نے شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر دلہا دلہن کے رشتے داروں سمیت ہال کے منیجر کو حراست میں لے لیا۔ فیصل آباد میں کرونا

کے پیش نظر کئی علاقے سیل ہونے کے باوجود ایک شادی ہال منیجر کی جانب سے شادی کی تقریب کی اجازت دی گئی جس پر پولیس حرکت میں آئی اور ہال پر چھاپہ مار کارروائی کی جس کے نتیجے میں دلہا دلہن کے رشتے داروں سمیت منیجر کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہال کے پچھلے دروازے سے دلہا دلہن کو لے کر فرار ہوگیا جبکہ دلہا کے بھائی اور والد بھی اسی دروازے سے رفو چکر ہوئے۔ولیس نے حسن اور دیگر باراتیوں کو گرفتار کرکے ان کے کرونا ٹیسٹ بھی کروالیے، پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد کرونا کا پتا چل سکے گا۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ پولیس کو کارروائی کے لیے درخواست دے دی گئی ہے جلد مقدمہ درج کرکے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close