روسی صدر ولادی میر پوتن کے ملاقاتیوں کو اب سرنگ سے گذرنا ہو گا، دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی

ماسکو(پی این آئی)روسی صدر ولادی میر پوتن کے ملاقاتیوں کو اب سرنگ سے گذرنا ہو گا، دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔روسی صدر سے ملاقات کے لیے آنے والے ہر شخص کو سرنگ سے گزرنا پڑے گا۔روسی صدر کی کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے خصوصی ڈس انفیکشن سرنگ تیار کر لی گئی ہے۔روسی

صدر سے ملنے آنے والے ہر شخص کو اس سرنگ میں سے گزرنا پڑے گا یہ ‎خصوصی سرنگ روسی کمپنی نے تیار کی ہے اور اسے ولاد یمیر پوتن کے دفتر کے باہر نصب کیا گیا ہے۔پیوٹن کے ترجمان نے اپریل میں کہا تھا کہ روسی صدر سے ملنے والے ہر شخص کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔روس اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی فہرست پر تیسرے نمبر پر ہے۔ روس میں اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار تجاوز کر چکی ہے جبکہ اموات 7 ہزار 2 سو سے زائد ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 82 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کر گئی۔کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 43 لاکھ چھ ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار 594 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 34 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 22 لاکھ آٹھ ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close