اسلام آباد(پی این آئی)نئے وفاقی بجٹ میں وزیر اعظم کے ،کٹا بچاؤ، پروگرام کے لیے 20 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے مالی سال 21-2020 کا بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ میں دیگر شعبہ جات کے لیے رقوم مختص کی گئی ہیں وہیں وزیراعظم کے’کٹا بچاؤ‘ پروگرام کے
لیے 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ دستاویز کے مطابق کٹے کی بہتر نشونما کے پروگرام کے لیے 13 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔وزیراعظم کے ’کٹا بچاؤ‘ اور اس کی بہتر نشونما کے پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک کیلئے ہوگا۔دوسری جانب بجٹ میں پسماندہ علاقوں میں مرغ بانی پروگرام کے لیے ساڑھے 5 کروڑ، چینی کی پیداوار بڑھانے کیلئے 15 کروڑ، چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے 35 کروڑ اور گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے 62 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں