کراچی(پی این آئی)28 سال کی عمر تک شادی کریں ورنہ ایک جوڑے کی شادی کے مکمل اخراجات دیں، ایرانی عالم کی انوکھی تجویز، سوشل میڈیا پر بحث، ایران کے ایک عالم نے ایسا قانون تجویز کیا ہے جس کے ذریعے غیر شادی شدہ افراد کو اضافی ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔ ان کی اس تجویز کے بعد سوشل میڈیا صارفین
کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔عرب نیوز کا کہنا ہے کہ ایرانی عالم محمد ادریسی نے پارلیمنٹ کو ’شادیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پارلیمنٹ اور انتظامیہ کو نئے قوانین کی تجویز‘ کے عنوان سے ایک خط لکھا ہے۔ خط میں انہوں نے پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ شادی کو لازمی قرار دیا جائے اور جو شہری 28 سال کی عمر تک شادی نہیں کرتے وہ ایک جوڑے کی شادی کے تمام اخراجات ادا کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں