24 سالہ رکشا ڈرائیور نے ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے زہر پی کر خود کشی کر لی

نئی دہلی(پی این آئی)24 سالہ رکشا ڈرائیور نے ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے زہر پی کر خود کشی کر لی،بھارت میں 24 سالہ رکشا ڈرائیور نے زہر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا اور ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کیلئے خودکشی کی ویڈیو بھی بنائی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور میں 24 سالہ نوجوان دھنن جایا نے خود

کشی کا فیصلہ کیااور دکان سے کیڑے مار دوا لی جس کے بعدٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے دوا پی لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں نوجوان نے کہا کہ میں موت کو محسوس کرنا چاہتا ہوں،اس لیے یہ ویڈیو بھی بنا رہا ہوں جس کے بعد اس نے زہریلی دوا پی لی ،علاقہ مکینوں نے نوجوان کو اسپتال پہنچایا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close