کراچی میں محبوبہ سے ملاقات کی خواہش، بنگلہ دیشی نوجوان واہگہ سے پاکستان میں داخلے کی کوشش پر گرفتار، بھارتی سکیورٹی نے دھر لیا

کراچی(پی این آئی)کراچی میں محبوبہ سے ملاقات کی خواہش، نگلہ دیشی نوجوان واہگہ سے پاکستان میں داخلے کی کوشش پر گرفتار، بھارتی سکیورٹی نے دھر لیا، بنگلہ دیش کا ایک نوجوان بھارتی حدود سے واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان کی حدود میں داخلے کی کوشش پر گرفتار، بھارتی سرحدی فورس نے ملزم کو

گرفتار کرکے بھارتی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 20 سے 25 سال کی عمر کے نوجوان عبداللہ کا تعلق بنگلہ دیش کے ضلع شریعتپورہ ڈسٹرکٹ سے ہے اور وہ کراچی میں اپنی محبوبہ سے ملنا چاہتا تھا۔ بنگلہ دیشی نوجوان کے پاس کوئی دستایزات موجود نہیں تھیں تاہم جب بھارتی سرحدی فورس نے اس سے تفتیش کی تو اس نے ان سے استدعا کی کہ اسے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔ دوران تفتیش بنگلہ دیشی نوجوان نے بھارتی پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ملک میں پوسٹ گریجویشن کا طالب علم ہے۔ اس نے بتایا تھا کہ کراچی کی ایک لڑکی سے چھ ماہ قبل سوشل میڈیا پر اس کی شناسائی ہوئی اور وہ اس کی محبت میں گرفتار ہوگیا۔ اس نے بتایا کہ وہ دونوں ویڈیو کالز پر بات چیت کرتے رہتے تھے۔ بھارتی اخبار کے مطابق لڑکی نے بنگلہ دیشی نوجوان کو شادی کی پیشکش کی اور کہا کہ اس کیلئے اسے کراچی آنا پڑے گا۔ اسی لئے لڑکی سے ملنے کیلئے وہ بغیر دستاویزات کے گھر سے نکل آیا۔ وہ پہلے تو کولکتہ پہنچا جہاں سے وہ امرتسر پہنچا۔ 15 روز قبل وہ یہاں پہنچا اور مختلف مقامات پر قیام کیا۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیشی نوجوان نے 2 ہزار کلو میٹر کا پیدل سفر بھی کیا۔ بھارتی پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے بنگلہ دیشی سفارتخانے کو آگاہ کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close