شیخوپورہ کا افسوسناک واقعہ اہل خانہ کورونا سے مرنے والے باپ بیٹے کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ نکلے

شیخوپورہ (پی این آئی)شیخوپورہ کا افسوسناک واقعہ اہل خانہ کورونا سے مرنے والے باپ بیٹے کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ نکلے،حکومت اور ڈاکٹروں کی طرف سے کرونا کو سنجیدہ نہ لینے اور اسے مذاق یا معمولی مسئلہ سمجھنے والوں لوگوں کے لئے ایک انتہائی مثال شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالا میں قائم ہوئی ہے

جہاں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین ان کی لاش چھوڑ کر بھاگ گئے اور پھر پولیس کو اس کی تدفین کا انتظام کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق فیروزوالا کے محلہ بوٹا پارک کے میلاد چوک کے کی گلی نمبر 9 میں مقیم ستر سالہ ریٹائرڈ پروفیسر ظاہر احمد اور ان کے بیٹے کو کرونا وائرس تشخیص ہوا تھا۔ بیٹے کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال سے رجوع کیا تاہم اپنے والد کو گھر پر ہی چھوڑ دیا۔ ہسپتال میں بیٹا دم توڑ گیا اور اسی وقت ظاہر احمد بھی جاں بحق ہو گئے۔ ان کی میت کو گھر پر چھوڑ کر ان کے اہل خانہ گھر کو تالہ لگا کر فرار ہو گئے اور بیٹے کی لاش ہسپتال اور باپ کی میت گھر میں ہی رہ گئی۔ شیخوپورہ کی انتظامیہ نے معاملہ علاقہ ایس ایچ او پولیس کے حوالے کر دیا۔ انہوں نے تمام ضلعی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کیا اور اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر تحصیل فیروزوالا تہینت بخاری نے اپنی نگرانی میں گھر کا تالہ تڑوا کر میت نکلوائی اور باپ بیٹے کے کفن دفن کا انتظام کرایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close