مرغی کے انڈے کی زردی، ہرے رنگ کی ہو گئی، کسان نے مرغی کو کیا کھلایا؟ ہمسایہ ملک سے دلچسپ خبر

کیرالا (پی این آئی)مرغی کے انڈے کی زردی، ہرے رنگ کی ہو گئی، کسان نے مرغی کو کیا کھلایا؟ ہمسایہ ملک سے دلچسپ خبر۔بھارتی ریاست کیریلا کے ایک کسان کا کہنا ہے کہ ان کی مرغی جو انڈے دیتی ہے اس کی زردی کا رنگ ہرا ہوتا ہے جبکہ اس انڈے کا ذائقہ عام انڈوں جیسا ہی ہے۔اس حوالے سے کسان نے ان

انڈوں کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو کہ وائرل ہوئیں۔اس واقعے کے بعد کیریلا کی وٹرنیٹی اینڈ اینیمل سائنسز یونیورسٹی کے ماہرین کو تشویش ہوئی اور انہوں نے اس معاملے پر تحقیق شروع کردی۔ماہرین نے بتایا کہ انڈے دینے کے حوالے سے مرغیوں کی خوراک بہت معنی رکھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ خوراک کی وجہ سے ان کی زردی کا رنگ متاثر ہوسکتا ہے۔بعد ازاں کسان نے بتایا کہ وہ اپنی مرغی کو ان کی غذا میں پودوں کے ساتھ جڑی بوٹیاں ملا کر کھلاتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close