کورونا کا مریض صحت یاب ہوا تو اپنی خاتون ڈاکٹر کو شادی کا پیغام بھیج دیا، انگوٹھی پہنا دی گئی

قاہرہ:(پی این آئی)مصر کے نوجوان ڈاکٹر محمد فہمی کو کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں انہیں اپنی من موہنی ڈاکٹر آیا مصباح سے پیار ہوگیا۔ دو ماہ کے علاج کے بعد محمد فہمی صحت یاب ہوگئے اور انہوں نے اپنی مسیحا کو شادی کا پیغام دیا جو انہوں نے بخوشی قبول

کرلیا۔محمد فہمی نے ایک گھڑی کا انتظار نہیں کیا اور اسی وقت اسپتال میں ہی اپنے نام کی انگوٹھی آیا مصباح کو پہنادی۔یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور دنیا بھر سے اس جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور مبارک باد کے پیغامات آرہے ہیں۔ ہم بھی اس جوڑے کی خوش و خرم زندگی گزارنے کے لیے دعاگو ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close