والد کی خدمت کا جذبہ 15 سالہ لڑکی بیمار والد کو 1200 کلومیٹر سائیکل چلا کر گھر لے آئی

پٹنہ(پی این آئی)بھارت میں 15 سالہ لڑکی نے والد کی خدمت کی انوکھی مثال کردی اور والد کو 1200 کلومیٹر دور سے گھر لے آئی جس کی ہمت کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔باہمت جیوتی کماری ہریانہ کے شہر گرو گارام (سابقہ گُڑگاؤں) سے اپنے والد کو سائیکل پر سوار کراکر بہار میں دربھنگا اپنے لائی ہے۔ اس

نے یہ کارنامہ لاک ڈاؤن کے دوران انجام دیا اور اپنے بیمار والد کو گھر لاکر ہی دم لیا۔کورونا وائرس کے بعد بھارت میں لاک ڈاؤن سے ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہوگئی جب کہ اس عرصے میں جیوتی کے والد بھی بے روزگار ہوگئے۔ اس صدمے سے ان کے والد بیمار بھی رہنے لگے۔ جیوتی کماری نے اپنے والد کو یقین دلایا کہ وہ اسے سائیکل پر گھر لے جائے گی۔ اس کے لیے اس نے ایک خاص قسم کا بڑا کیریئر لگوایا اور اپنے والد کو اس پر بٹھا کر چل پڑی۔اس نے گروگارام سے بہار تک کا 1200 کلومیٹر کا سفر سات دنوں میں طے کیا۔ جیوتی نے بتایا کہ وہ روزانہ 100 سے 150 کلومیٹر سائیکل چلاتی رہی۔ وہ اپنے پاس بوتل میں پانی اور چند بسکٹ رکھتی تھی تھکاوٹ کی صورت میں اسے کھا کر آگے چل پڑتی لیکن زیادہ تھکن کی وجہ سے وہ سائیکل سے اتر کر سڑک کنارے بیٹھ جاتی اور اپنے والد کا حوصلہ بڑھاتی۔اس دوران کھانا کم پڑگیا اور جیوتی نے دو دن تک کچھ نہ کھایا لیکن وہ اپنے والد کو کھانا دیتی رہی۔ کئی جگہ پر لوگوں نے انہیں کھانا اور پانی بھی پیش کیا۔جیوتی اپنے والد کے ساتھ دربھنگا کے علاقے ’شراون کماری‘ میں رہتی ہے اور اس کی عزم کی داستان سن کر شہر کی انتظامیہ نے اسے ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close