گھر والوں نے رو دھو کر دفنا دیا، فاتحہ پڑھ ڈالی لیکن اگلے روز مردہ زندہ ہو کر گھر آ گیا، پنجاب سے کس شہر میں یہ واقعہ پیش آیا؟

ساہیوال (پی این آئی)گھر والوں نے رو دھو کر دفنا دیا، فاتحہ پڑھ ڈالی لیکن اگلے روز مردہ زندہ ہو کر گھر آ گیا، پنجاب سے کس شہر میں یہ واقعہ پیش آیا؟پنجاب کے شہرساہیوال کے علاقے چیچہ وطنی میں ایک روز قبل دفنایا گیا ’مردہ‘ گھر واپس لوٹ آیا۔اسلم کو زندہ دیکھ کرگھر والے ششدر رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق محمد اسلم کا تعلق گاؤں 3 چودہ ایل سے ہے، محمد اسلم نشئی تھا اورچند روزقبل گم ہو گیا تھا، دو روز قبل چک

3 بارہ ایل کے محمد خالد کا انتقال ہو گیا۔گزشتہ روزایک شخص کی لاش چک 3 بارہ ایل کے قریب ملی، یہاں پر میاں چنوں کا بس اسٹینڈ بھی موجود ہے،خاندان والوں نے بنا کسی جانچ کے اسے محمد اسلم سمجھ کر تدفین کردی۔مقامی لوگوں کے مطابق محمد اسلم کے خاندان والوں نے جس شخص کی تدفین کی دراصل پر وہ لاش محمد خالد کی تھی،تدفین کےاگلے ہی روز محمد اسلم گھر واپس لوٹ آیا جسے دیکھ کراس کے گھر والے ہکابکا رہ گئے۔گاؤں والوں کی بڑی تعداد بھی محمد اسلم کو دیکھنے اس کے گھرامڈ آئی،محمد خالد کے ورثابھی اس کی قبرپر پہنچ گئے اورفاتحہ پڑھی ۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ محمد اسلم کو زندہ حالت میں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی درت اصل اسلم نشے کا عادی ہے اوراکثر گھر سےغائب رہتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close