لاہور(پی این آئی ) دی سمسنز کارٹون سیریز کورنا و ائرس کے علاج کی پیشن گوئی کے بہت قریب، پرانا کلپ وائرل ہو گیا۔تاہم یہ پیشن گوئی باقی پیشن گوئیوں کی طرح بلکل درست نہیں ہیں تاہم یہ 2020 کی وبا سے ملتی جلتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف کی جانب سے سمسنز کارٹون سیریز کا کلپ
شیئر کیا گیا جس کی حالت زار موجود دور کی وبا سے بہت ملتی ہے۔اس ویڈیو کلپ میں شہری ایک کلینک کے باہر پہنچتے ہیں اور ڈاکٹر سے ایک وبا سے متعلق علاج دریافت کرتے ہیں۔ جس پر ڈاکٹر لوگوں کو بتاتا ہے کہا اس وبا کا ایک ہی حل ہے کہ آپ اپنے بستر پر رہیں ۔ اور موجود دور میں ریمڈیسویر تجویز کرنے کے بعد اس سے متعلق یہ کہنا کہ کارآمد ثابت نہیں ہوئی کافی مماثلت رکھتے ہیں۔اگلے ہی لمحے گھبرائے ہوئے شہری حادثاتی طور پر ایک ٹرک کے پاس جاتے ہیں اور ٹرک سے قاتل مکھی باہر نکلتی دیکھ کر بھاگ جاتے ہیں۔یقیناََ اس سیریز میں 2020 کا تذکرہ کرکے پیشن گوئی نہیں کی گئی تھی کارٹونز کے مصنف بل اوکلے کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بلکل پسند نہیں کہ کوئی اس کو مذموم مقاصد کیلئے کورونا وائرس کے ساتھ منسلک کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشیاء پر الزام تراشی سراسر زیادتی ہے۔امریکی مشہور کارٹون دی سمسنز اس وائرس کو دیکھا گیا ہے جس طرح نائن الیون کو دیکھا گیا۔ 1993 میں انہیں کارٹونز نے ایک کورونا وائرس کے مرض کو دکھایا تھا ۔ یہ بات بھی قابل غور رہے ا س کارٹون سیریز میں اور بھی بہت سی پیشن گوئی کی گئیں جس میں امریکی صدر ٹرمپ کا اقتدار میں آنا بھی شامل تھا ۔ ان کارٹونز میں 1993 میں ہی دیکھا دیا گیا تھا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں