کینیا (پی این آئی):کورونا کی وباء میں غربت کی انتہا، خاتون نے بچوں کی بھوک کو دھوکا دینے کے لیے ہنڈیا میں پتھر پکانے کیلئے رکھ دیئے ،خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں لوگ روز گار سے محروم ہو چکے ہیں جب کہ غربت سے تنگ آکر خودکشی کے واقعات بھی
سامنے آ رہے ہیں۔مشرقی افریقی ملک کینیا میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں ایک بیوہ خاتون غربت کی وجہ سے بچوں کو کھانے کا دلاسہ دینے کے لیے دیگچی میں سالن کی جگہ پتھر پکانے پر مجبور ہو گئی۔کینیا کے شہر ممباسا کی رہائشی پنیناہ بہاتی کٹساؤ نامی خاتون اس امید میں کھانے کی دیگچی میں پتھر پکاتی رہیں کہ ان کے بچے کھانے کا انتظار کرتے کرتے سو جائیں گے۔پنیناہ بہاتی گھر گھر جا کر کپڑے دھونے کا کام کرتی تھیں لیکن عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پیشِ نظر لوگوں نے احتیاط برتتے ہوئے کام کرنے والوں کو آنے سے منع کر دیا جس کے باعث دیگر افراد کی طرح پنیناہ بھی بے روزگار ہو گئی۔خاتون کو دیگچی میں پتھر ابالتے ہوئے ان کی پڑوسن نے دیکھ لیا اور ان سے رہا نہ گیا تو انہوں نے خاتون کی مدد کرنے کے لیے میڈیا سے رجوع کیا۔بعد ازاں کینیا کے این ٹی وی کی جانب سے بیوہ خاتون کا انٹریو لیا گیا جس کے بعد ان کی بے شمار لوگوں کی جانب سے مدد کرنے کا سسلہ شروع ہوگیا۔بیوہ خاتون کا لوگوں کی اس ہمدردی کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ ایک معجزہ ہے، مجھے یقین نہیں آرہا کہ کینیا کے لوگ اس قدر پیار کرنے والے ہیں اور میری مدد کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں