لاک ڈاؤن کے دوران ماں نے سودا لینے بھیجا، بیٹا دلہن لے کر آ گیا، انوکھا واقعہ کہاں پیش آیا؟

اترپردیش(پی این آئی)لاک ڈاؤن کے دوران ماں نے سودا لینے بھیجا، بیٹا دلہن لے کر آ گیا، انوکھا واقعہ کہاں پیش آیا؟متعدد ممالک میں عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے ساتھ ساتھ دلچسپ واقعات بھی سامنے آرہے ہیں جسے سن کر لوگ حیرانی میں مبتلا ہو رہے ہیں۔بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع

صاحب آباد کے پولیس اسٹیشن پر خاتون نے جاکر شکایت کی کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو لاک ڈاؤن میں گروسری خریدنے کے لیے بھیجا تھا لیکن وہ جب واپس گھر آیا تو اپنی بیوی کو ساتھ لایا۔ماں نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کی شادی سے ہرگز راضی نہیں ہے۔دوسری جانب 26 سالہ بیٹے گڈو نے پولیس کو بتایا کہ میں نے دو ماہ پہلے شادی کی تھی مجھے پتا تھا ماں راضی نہیں ہوگی اس لیے بیوی کو گھر نہیں لایا تھا۔نوجوان کا کہنا تھا کہ میری بیوی دہلی میں کرائے کے گھر میں رہتی تھی لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ گھر چھوڑنا پڑا پھر کچھ دن دوست کے گھر پر رکھا تاہم کوئی نیا گھر نہیں مل رہا اس لیے گروسری کے بہانے گیا اور بیوی کو اپنے ساتھ ہی لے آیا۔نوجوان نے مزید کہا کہ ہمیں شادی کا سرٹیفکیٹ نہیں مل سکا کیونکہ اس وقت گواہ نہیں تھے، دوبارہ سوچا ہے کہ شادی کا سرٹیفکیٹ لینے جاؤں گا لیکن لاک ڈاؤن کے باعث نہیں جا سکا ہوں۔ بعدازاں پولیس نے گڈو کو بیوی کے ساتھ والدہ کے گھر پر رہنے کی اجازت دے دی۔بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی ایک ہزار سے زائد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close