خطر ناک عالمی وبا سےکے باعث فیس ماسک کی مانگ میں اضافہ ،وائرس سے بچائو کیلئے سانپ کی کھال سے فیس ماسک تیار کر لیے گئے

(پی این آئی)عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پوری دنیا میں کو فیس ماسک کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے اور بہت سے ممالک کو ماسک کی قلت کا بھی سامنا ہے۔فیس ماسک کی مانگ میں اضافے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بے شمار کمپنیوں کی جانب سے اب اس فیس ماسک میں جدت لائی جا رہی ہے جو کہ

دنیا بھر میں مقبول بھی ہو رہے ہیں۔گزشتہ دنوں ہو بہو چہرے کے جیسا فیس ماسک بھی ایجاد کیا گیا تھا جب کہ کئی کمپنیوں کی جانب سے برائیڈل فیس ماسک کی بھی پیشکش کی گئی تھی جب کہ فیس شیلڈ ماسک بھی کافی مقبول ہوئے تھے۔لیکن اب امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک کمپنی کی جانب سے کووڈ-19 فیس ماسک کو سانپ کی کھال سے تیار کیا گیا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس سے آپ کورونا وائرس سے تو نہیں بچ سکتے لیکن اسے فیشن اسٹیٹمنٹ کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔آل امریکن گیٹر نامی کمپنی سانپ اور مگر مچھ کی جلد سے مختلف مصنوعات بنانے والی کمپنی ہے جس کی جانب سے اب سانپ کی کھال سے فیس ماسک تیار کیا گیا جس میں این 95 ماسک کی طرح فلٹر بھی لگا ہوا ہے۔اس ضمن میں کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ عالمی وبا کب تک رہے گی اس کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا، یہی وجہ ہے کہ لوگ اب فیس ماسک کو بطور فیشن اسٹیٹمنٹ پہننا چاہتے ہیں۔کمپنی کی جانب سے سانپ کی کھال سے بنا فیس ماسک 90 ڈالر جب کہ مگر مچھ کی کھال سے بنا فیس ماسک 120 ڈالر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close