جدہ(پی این آئی) خاوند سے جھگڑا کرنے والے غیر ملکی کارکن کی سعودی خاتون نے سرعام دھلائی کردی،ویڈیو بن گئی.سعودی عرب میں مقیم مسلمانوں نے گزشتہ روز رمضان کا پہلا روزہ رکھا۔ روزہ ضبط اور برداشت کا نا م ہے۔ یہ تحمل اور صبر سکھاتا ہے۔ تاہم کچھ لوگ روزے کی اصل رُوح سے واقف نہیں ہو
پاتے۔ جس کے باعث وہ روزے کی حالت میں بھی ایسے کام کر جاتے ہیں جو نہ صرف شریعت کے منافی ہوتے ہیں بلکہ اخلاقیات اور سماجی اقدار کے بھی خلاف ہوتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ جدہ میں پیش آیا جس میں ایک سعودی خاتون نے خاوند کے ساتھ مِل کر غیر مُلکی کارکن کی پٹائی کر دی۔ سعودی اخبار المرصد کے مطابق گزشتہ روز جدہ کی ایک مارکیٹ میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب ایک سعودی باشندہ مبینہ طور پر کسی غیر مُلکی کارکن سے اُلجھ پڑا۔پہلے ان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے گالم گلوچ میں بدل گئی اور پھر نوبت مار پیٹ تک پہنچ گئی۔دونوں نے ایک دوسرے پر بڑھ چڑھ کر حملہ کیا۔ اس دوران وہاں موجود لوگ دونوں افراد کے بیچ بچاؤ کی بھی کوشش کرتے رہے۔ تاہم اس لڑائی میں ایک دلچسپ لمحہ تب آیا جب سعودی مرد کی بُرقعہ پوش خاتون بھی اس پُرتشدد جھگڑے میں کُود پڑی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں