وہاڑی(پی این آئی)ایم اے پاس خاتون جھاڑو دینے پر مجبور، حالات کے ہاتھوں مجبور ایم اے پاس خاتون نے گورنمنٹ ملازمت نہ ملنے پر ہمت نہ ہاری اور صفائی ستھرائی کا کام کر کے اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پالنا شروع کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وہاڑی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی والدہ نے پوری زندگی
محنت مزدوری کرکے اپنی بیٹی کو پڑھایا لکھایا لیکن اسے سرکاری نوکری نہ مل سکی۔اس خاتون نے ہمت نہ ہاری اور روزانہ غلہ منڈی سمیت مختلف دفاتر میں صفائی ستھرائی کا کام شروع کر دیا جس کے عوض انہیں ماہانہ چند ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے اور وہ اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پال رہی ہیں۔اس باہمت خاتون کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں نے ساری زندگی محنت مزدوری کرکے اپنی بچی کو تعلیم دلوائی لیکن پھر بھی اسے نوکری نہیں دی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں