لندن (پی این آئی)جنگ عظیم دوم میں خدمات انجام دینے والے 99 سالہ ریٹائرڈ کیپٹن نے واک کرکے ایک کروڑ پاؤنڈ چندہ جمع کرلیا۔ریٹائرڈ کیپٹن ٹام مور نے گزشتہ ہفتے کورونا کیخلاف ملک میں ہر اول دستے کی مدد کے لیے اپنے باغ میں واک کا آغاز کیا جس سے انہوں نے ایک کروڑ پاونڈ سے زائد رقم جمع کرلی ہے۔
برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس کے لیے چندہ جمع کرنے کی یہ مہم انہوں نے اپنی بیٹی کی مدد سے شروع کی تھی اور ارادہ ظاہر کیا تھا کہ وہ 30 اپریل کو اپنی 100 سالہ سالگرہ منانے تک گھر کے باغ میں روزانہ 100 چکر لگائیں گے۔ کیپٹن ریٹائرڈ ٹام مور کا خیال تھا کہ طبی عملے کو وہ زیادہ سے زیادہ ایک ہزار پاؤنڈ عطیہ کرسکیں گے تاہم چند دنوں میں یہ رقم ایک کروڑ پاؤنڈ سے زیادہ ہوچکی ہے جو 5 لاکھ افراد کی جانب سے عطیہ کی گئی ہے۔قطرہ قطرہ سمندر بن جاتا ہے یہ بات کیپٹن مور کی کاوش پر سچ ثابت ہوگئی ہے اور اب ان کا کہنا ہے کہ جب تک لوگ پیسے دیتے رہیں گے چلتا رہوں گا۔واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے برطانیہ بھی متاثر ہے جہاں کیسز کی تعداد 98 ہزار 476 ہے جب کہ اموات کی تعداد 12 ہزار 868 ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں