500 مرتبہ سوری لکھو، لاک ڈاون کی خلاف ورزی کی انوکھی سزا

ممبئی(پی این آئی)بھارت میں لاک ڈاؤن کے بعد انوکھے ہی واقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں، کہیں لاک ڈاؤن کے دوران پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کا کورونا اور کووڈ رکھ دیا گیا تو کہیں پولیس آگاہی کے لیے کورونا ہیلمٹ کا استعمال کر رہی ہے۔دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی کورونا کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن ہے

اور وہاں بھی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹ رہے ہیں۔ بھارتی میدؕیا کے مطابق بھارت 5 غیر ملکی سیاحوں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی جس پر پولیس نے سزا کے طور پر ان سے 500 مرتبہ ‘سوری’ لکھوایا۔بھارتی پولیس کے مطابق انہوں نے اسرائیل، آسٹریلیا، آسٹریا اور میکسیکو سے آنے والے سیاحوں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پکڑا کیونکہ لاک ڈاؤن کے باوجود بھی یہ لوگ سیر سپاٹے کے لیے باہر نکلے ہوئے تھے۔پولیس حکام نے بتایا کہ ان سیاحوں کو سزا کے طور پر 500 مرتبہ یہ جملہ لکھنے کو کہا گیا ‘میں نے لاک ڈاؤن کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جس پر میں معافی مانگتا ہوں’۔خیال رہے کہ بھارت میں اس وقت 700 سے زائد امریکی، آسٹریلوی، میکسیکن اور اسرائیلی سیاح موجود ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں مارچ کے آخر میں کرفیو لگایا تھا جس میں شہریوں کو صرف بنیادی اشیاء اور میڈیکل اسٹور تک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close