کرونا کا خوف، کمرے میں بند خاتون ہیئر ڈریسر نے کھڑکی سے بال کاٹ دئیے

بیجنگ (پی این آئی) ایک طرف تو کرونا وائرس نے دنیا بھر میں خوف اور دہشت پھیلا رکھی ہے اور لوگ گھروں میں بند ہو کر رہ گئے ہیں لیکن دوسری جانب چین میں جہاں کرونا نے جنم لیا تھا وہاں لوگوں نے کاروبار چلانے کےلیے منفرد طریقے ڈھونڈ لیے ہیں۔ان دنوںسوشل میڈیا پر ایک چینی خاتون ہیئر ڈریسر کی

ویڈیو بہت مقبول ہو رہی ہے جو اپنے گھر کی کھڑکی سے ہاتھ باہر نکال کر گاہکوں کے بال کاٹ رہی ہیں۔خاتون حجام نے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے خود منہ پر ماسک پہنا ہوا ہے لیکن وہ لوہے سے سلاخوں کے درمیان سے ہاتھ باہر نکال کر گاہکوں کے اصرار پر بال کاٹ رہی ہیں۔ اس چینی خاتون نے ملک بھر میں کرونا وائرس پھیلنے کے باعث خود کو گھر میں محصور کرلیا تھا لیکن ان کے گاہکوں نے اصرار کیا وہ ہی ان کے بال کاٹیں گی جس پر وہ کھڑکی سے بال کاٹنے پر راضی ہوئی اور اس طرح ایک دلچسپ صرتحال نے جنم لیا جو دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر دیکھی جا رہی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں