ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ صبح جاگنے کے فوراً بعد موبائل فون چیک کرنے کی عادت دماغ اور مجموعی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔
ڈیجیٹل دور میں یہ رویہ کئی افراد کے لیے دن کی پہلی سرگرمی بن چکا ہے، لیکن حالیہ تحقیقات کے مطابق یہ عادت ذہنی دباؤ اور چڑچڑاہٹ کو بڑھا سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق صبح کے وقت دماغ مکمل طور پر متحرک نہیں ہوتا۔ جاگنے کے فوراً بعد دماغ ڈیلٹا اسٹیٹ میں ہوتا ہے، جو گہری نیند یا آرام کی حالت سے جڑا ہوتا ہے۔ بعد ازاں یہ بتدریج الفا اسٹیٹ میں داخل ہوتا ہے، جہاں انسان بظاہر بیدار ہوتا ہے لیکن دماغ مکمل طور پر فعال نہیں ہوتا۔ آخرکار دماغ بیٹا اسٹیٹ تک پہنچتا ہے، جہاں وہ مکمل چوکنا اور روزمرہ سرگرمیوں کے لیے تیار ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دن کے آغاز میں موبائل فون استعمال کرنے سے دماغ پر دباؤ بڑھتا ہے اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے صبح کے وقت فون چیک کرنے سے گریز کرنا بہتر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






