پاکستان میں نیپا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کا خدشہ، الرٹ جاری

پاکستان میں نیپا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خدشے پر ہائی الرٹ

اسلام آباد: پاکستان میں نیپا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت نے تمام پوائنٹس آف انٹری پر ہائی الرٹ نافذ کر دیا ہے۔ بھارت میں وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد یہ اقدامات عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے بعد اٹھائے گئے ہیں۔

بارڈر ہیلتھ سروسز کے مطابق انٹرنیشنل ائیر پورٹس، بندرگاہوں اور زمینی سرحدوں پر 100 فیصد اسکریننگ لازمی ہوگی۔ تمام مسافروں، عملے اور ڈرائیورز کی مکمل جانچ کے بغیر کسی کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مسافروں کی گزشتہ 21 دن کی سفری اور ٹرانزٹ ہسٹری کی تصدیق لازمی ہوگی، اور نیپا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے مسافروں کی خصوصی نگرانی کی جائے گی۔ تھرمل اسکریننگ اور طبی معائنہ ہر پوائنٹ پر لازمی ہوگا، اور بخار یا دیگر علامات ظاہر ہونے پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

نیپا وائرس کی علامات میں بخار، سر درد، سانس کی تکلیف اور اعصابی علامات شامل ہیں۔ مشتبہ مریض کو فوراً آئسولیٹ کر کے متعلقہ اداروں کو رپورٹ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، اور سفر کی معلومات چھپانے یا غلط بیانی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close