این ایچ ایس کی نئی دوا: پروسٹیٹ کینسر کے علاج میں انقلاب، ہزاروں جانیں بچنے کی امید

لندن: برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) نے پروسٹیٹ کینسر کے علاج کے لیے ایک نئی دوا کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب مریضوں کو یہ دوا مفت فراہم کی جائے گی۔

برطانوی ذرائع کے مطابق، ہر سال 7 ہزار سے زائد مرد اس جدید علاج سے فائدہ اٹھائیں گے، اور پروسٹیٹ کینسر سے اموات کے خطرے میں نصف کمی کی توقع ہے۔ این ایچ ایس کا اندازہ ہے کہ اس اقدام سے تقریباً 3 ہزار جانیں بچائی جا سکیں گی۔ پروسٹیٹ کینسر مردوں میں عام پایا جانے والا کینسر ہے، جو پروسٹیٹ غدود میں غیر معمولی خلیات کے بڑھنے کے باعث ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close