چکن کھانے کے شوقین افراد خبردار !!! خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی

چکن کو طویل عرصے سے ایک صحت بخش غذا سمجھا جاتا رہا ہے، تاہم حالیہ برسوں میں اس کی غذائی افادیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر چکن کو ضرورت سے زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ پیٹ کے مختلف امراض سمیت دیگر صحت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

اگرچہ چکن کو عام طور پر سرخ گوشت کے مقابلے میں زیادہ صحت مند قرار دیا جاتا ہے، لیکن ماہرین کے مطابق اس کا حد سے زیادہ استعمال فائدے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر وہ افراد جو وزن کم کرنے یا فٹنس بہتر بنانے کے لیے روزمرہ خوراک میں چکن کی بڑی مقدار شامل کرتے ہیں، انہیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

حال ہی میں سامنے آنے والی ایک تحقیق نے چکن کے بارے میں عام تاثر کو چیلنج کیا ہے اور اس کے بے جا استعمال پر خبردار کیا ہے۔ تحقیق کے مطابق مسلسل اور زیادہ مقدار میں چکن کھانے سے نظام ہاضمہ متاثر ہو سکتا ہے اور دیگر صحت کے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

یہ تحقیق اطالوی سائنسدانوں نے کی ہے، جو معروف سائنسی جریدے نیوٹریئنٹس (Nutrients) میں شائع ہوئی۔ تحقیق میں چکن کے استعمال سے متعلق کئی اہم نکات پیش کیے گئے ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ متوازن اور اعتدال کے ساتھ استعمال ہی صحت کے لیے بہتر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند زندگی کے لیے متوازن غذا اپنانا ضروری ہے۔ کسی ایک غذا پر حد سے زیادہ انحصار کرنے کے بجائے مختلف غذاؤں کو مناسب مقدار میں خوراک کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close