خطرناک وائرس بے قابو، قومی ادارہ صحت کا الرٹ جاری

پاکستان میں منکی پاکس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قومی ادارہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ قومی ادارہ صحت نے تمام صوبوں کو فوری اور مکمل رپورٹنگ کی ہدایت کرتے ہوئے منکی پاکس کیسز کی تفصیلات بروقت فراہم کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں ایم پاکس کے 57 کیسز اور ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ایم پاکس کے 23، خیبرپختونخوا میں 22 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی، جبکہ اسلام آباد میں 6، سندھ میں 3، آزاد کشمیر میں 2 اور بلوچستان میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ گلگت بلتستان سے اب تک ایم پاکس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

وزارت صحت کی دستاویز کے مطابق مریضوں کا ڈیٹا بین الاقوامی صحت ضوابط کے تحت طلب کیا گیا ہے اور کانٹیکٹ ٹریسنگ سمیت ہسپتال کا ڈیٹا بھی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قومی ادارہ صحت نے ایم پاکس وائرس کی جینیاتی سیکوینسنگ کو بھی لازمی قرار دیا ہے، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ سیکوینسنگ سے وائرس کی قسم اور اس کے پھیلاؤ کی صورتحال واضح ہو سکے گی۔ ادارے کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی عدم تعاون کی صورت میں قومی نگرانی اور عالمی سطح پر ملک کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔ اس صورتحال کے دوران معروف ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی سیاست میں انٹری کی خبر بھی سامنے آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close