خطرناک وائرس کی انٹری، علامات بھی سامنے آ گئیں، تفصیلات جانئے

سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی ملک میں خطرناک سپر فلو وائرس کے کیسز رپورٹ ہو گئے ہیں۔ طبی ماہرین نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ نزلہ زکام کو معمولی نہ سمجھیں۔ موجودہ موسم میں پھیلنے والا سپر فلو انفلوئنزا اے (H3N2) وائرس سے متعلق ہے، جو عام فلو کے مقابلے میں زیادہ خطرناک اور تیزی سے منتقل ہونے والا ہے۔

سپر فلو کی علامات میں شدید سر درد، تیز بخار، کھانسی، گلے میں خراش، جسم اور پٹھوں میں درد، غیر معمولی تھکن اور بعض مریضوں میں سانس لینے میں دشواری شامل ہے۔ طبی ماہرین نے کہا کہ علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر معالج سے رابطہ کرنا ضروری ہے، کیونکہ بروقت علاج نہ ہونے پر بیماری شدید ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اگر سپر فلو پھیل جائے تو بچوں، بزرگوں اور دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کو وینٹیلیٹر پر منتقل کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، اس لیے حفاظتی تدابیر اور فوری طبی رہنمائی انتہائی اہم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close