اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔
ڈاکٹروں کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا تھا اور ٹیسٹوں کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔ بعد ازاں ان کا فوری آپریشن کیا گیا اور انہیں دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔
اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی صحت اب پہلے سے بہتر ہے، جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے گزشتہ سال مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر اپنی سیاسی جماعت “عوام پاکستان پارٹی” کے قیام کا اعلان کیا تھا، جو بعد میں الیکشن کمیشن میں باقاعدہ رجسٹرڈ کر لی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق شاہد خاقان عباسی پارٹی کے کنوینر اور مفتاح اسماعیل سیکریٹری جنرل ہیں، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہو چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






