نئی تحقیق میں نزلہ اور زکام کے بارے میں چونکا دینے وال انکشاف

ایک حالیہ طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صرف خطرناک بیماریاں ہی نہیں بلکہ عام وائرل انفیکشنز جیسے فلو، نزلہ زکام یا کورونا وائرس بھی دل کے دورے کے خطرے کو نمایاں طور پر بڑھا سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جب جسم کسی وائرس کے خلاف ردِعمل دیتا ہے تو اس دوران پیدا ہونے والی سوزش، خون کے بہاؤ میں رکاوٹ اور آکسیجن کی کمی دل پر دباؤ ڈالتی ہے، جو بعض اوقات جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فلو یا زکام کے دوران مدافعتی نظام کے متحرک ہونے سے جسم میں سوزش بڑھ جاتی ہے، جو خون کی نالیوں کی دیواروں کو نقصان پہنچاتی ہے۔ اس سے ایتھروسکلروسس یعنی شریانوں میں چکنائی جمنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔ اگر یہ چکنائی نالی کو مکمل طور پر بند کر دے تو دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close