خبردار, نیا انفیکشن, ہسپتال بھر گئے

انگلینڈ میں ایک نئی قسم کے انفیکشن کے باعث مریضوں کی بڑی تعداد اسپتالوں میں داخل ہو رہی ہے۔

یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق یہ انفیکشن *Candidozyma* نامی فنگس کی ایک قسم ہے، جو جلد کی سطح سے انسانی جسم میں داخل ہو کر خون کی روانی کو متاثر کرتی ہے۔ یہ انفیکشن کئی برسوں تک جسم کے اندر زندہ رہنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

یہ وائرس پہلی بار 2009 میں جاپان میں رپورٹ ہوا تھا، اور اب تک دنیا کے 40 سے زائد ممالک اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

ایجنسی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد پر آپریشن، زخم یا فنگس کے ذریعے جسم میں داخل ہونے والا یہ وائرس بعض صورتوں میں انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اس انفیکشن کے مریضوں کی بڑی تعداد اسپتالوں میں زیرِ علاج ہے، اور یہ بیماری چھونے سے بھی پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close